رونالڈو کی زندگی کا نیا باب، فٹبال گراؤنڈ کے بعد ہالی ووڈ کی دنیا میں انٹری

0
6

پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے کھیل کے میدان میں کامیابیوں کے بعد اب ہالی ووڈ کا رخ کر لیا ہے۔
النصر کے کپتان اپنی پہلی اسکرپٹڈ ٹی وی سیریز ’ڈے ونز‘ کے ذریعے انٹرٹینمنٹ کی دنیا میں قدم رکھ رہے ہیں، جہاں وہ اداکاری کے ساتھ ایگزیکٹو پروڈیوسر کی ذمہ داری بھی نبھا رہے ہیں۔
یہ سیریز رونالڈو کی پروڈکشن کمپنی ’یو آر-مارو اسٹوڈیوز‘ تیار کر رہی ہے، جسے انہوں نے معروف ہدایت کار میتھیو وان کے ساتھ مل کر قائم کیا۔ شو کی کاسٹ میں تھیری ہنری، ڈیمین لیوس، ریپر ڈیو اور کارلوٹا بنات شامل ہیں۔
کہانی ایک فٹبال ایجنٹ کے گرد گھومتی ہے جو کھیل کی دنیا میں طاقت، سیاست اور مقابلے کا سامنا کرتا ہے۔ سیریز کی شوٹنگ لندن میں جاری ہے اور اسے فٹبال کی دنیا کے ایک منفرد پہلو کو پیش کرنے والی پروڈکشن قرار دیا جا رہا ہے۔

Leave a reply