پاکستانی ڈرامے اے آئی کی مدد سے لکھے جارہے ہیں،اداکار سید محمد احمد

0
4

پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار و لکھاری سید محمد احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں بعض لکھاری مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مدد سے اسکرپٹس تیار کر رہے ہیں۔
ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ باصلاحیت لکھاری موجود ہیں، تاہم پروڈیوسرز اکثر ریٹنگ اور وائرل مواد کے لیے اسکرپٹس میں تبدیلیاں کر دیتے ہیں، جس سے لکھاری کی تخلیقی صلاحیت متاثر ہوتی ہے۔
سید محمد احمد نے بتایا کہ معیاری ڈرامہ لکھنے میں کئی ماہ لگتے ہیں، اس لیے ایک ہی وقت میں متعدد ڈرامے تحریر کرنا مشکل ہے۔
ان کے مطابق اے آئی سے تیار کیے گئے مکالموں میں اکثر مقامی زبان، ثقافت اور معاشرتی رنگ کی کمی نظر آتی ہے۔

Leave a reply