وو گجر چھا گئے او، گجر ادا کارہ حنا آفریدی کی شوہر کے ساتھ مزاحیہ ویڈیو

اداکارہ حنا آفریدی کی شوہر تیمور کے ساتھ مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس میں دونوں کے درمیان دلچسپ جملوں کے تبادلے نے صارفین کو محظوظ کردیا۔
وائرل ویڈیو میں حنا آفریدی اپنے شوہر کے ہمراہ گاڑی میں کہیں جاتی دکھائی دیتی ہیں۔ اس دوران شوہر تیمور نے مذاقاً کہا کہ مجھے بتاؤ میک اَپ کرلیا ہے؟ پہلی بار میرے ساتھ کیمرے میں آ رہی ہو۔
اس پر حنا آفریدی نے برجستہ جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ بھول رہے ہیں، میں ’حنا آفریدی‘ ہوں، نام ہی کافی ہے۔
تیمور نے مسکراتے ہوئے کہا کہ جو بھی چوہدری کے ساتھ کیمرے میں آگیا، چاہے وہ آفریدی ہی کیوں نہ ہو۔ اس کے بعد انہوں نے مزید مزاحیہ انداز میں کہا کہ ’’گجر چھا گئے او! گجر‘‘۔
شوہر کی اس دلچسپ بات پر حنا آفریدی بے ساختہ قہقہے لگانے لگیں۔ دونوں کی یہ خوشگوار نوک جھونک سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر رہی ہے۔















