دشمن کی جارحیت کی صورت میں دندان شکن جواب دیا جائیگا،ایرانی وزیر خارجه

0
6

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے خبردار کیا ہے کہ اگر ج*ن*گ دوبارہ شروع ہوئی تو ایران بھرپور جوابی کارروائی کرے گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں عباس عراقچی نے کہا کہ امریکی ووٹرز اپنا فیصلہ سنا چکے ہیں، اب وائٹ ہاؤس کو بھی اپنا فیصلہ کرنا ہوگا۔
عباس عراقچی نے کہا ایران کی تجویز اب بھی برقرار ہے جس کے تحت تمام محاذوں پر ج*ن*گ کے خاتمے سمیت شرائط پوری کرنے پر مثبت نتائج سامنے آسکتے ہیں۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر امریکا نے ج*ن*گ کا راستہ اختیار کیا تو جوابی کارروائی میں اسے دندان شکن جواب دیا جائے گا۔

Leave a reply