سوات سمیت گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکےشہری خوف کے باعث گھروں سے باہر نکل آئے

0
7

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکےمحسوس کئےگئےجس کےباعث شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔
خیبر پختونخوا کے ضلع سوات اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی گہرائی 166 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز کوہِ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔
زلزلے کے بعد شہری احتیاطاً گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے اور کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

Leave a reply