تہران کا امریکی تجاویز پر دوٹوک انکار ثالثوں کے ذریعے جواب بھیجوا دیا،ایرانی نائب وزیر خارجه

0
4

ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ تہران نے ثالثوں کے ذریعے ہونے والے مذاکرات میں امریکا کی تجاویز ان کے “بے جا مطالبات” کے باعث مسترد کر دیں۔
انہوں نے بتایا کہ مذاکرات کے دوران امریکی وفد نے ایک منصوبہ پیش کیا، تاہم ایرانی وفد نے اسے واضح طور پر مسترد کر دیا، جس کے بعد امریکی وفد مذاکرات ختم کرکے واپس چلا گیا۔
کاظم غریب آبادی کے مطابق ایران نے مذاکرات جاری رکھنے پر نہ تو اصرار کیا اور نہ ہی کوئی درخواست کی، جو تہران کی باوقار سفارتکاری کی عکاسی کرتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمان میں ہونے والی بات چیت کے دوران بھی ایران نے آبنائے ہرمز سے متعلق ایک تجویز مسترد کر دی اور واضح کیا کہ قومی مفادات اور اصولی مؤقف پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ان کے بقول آبنائے ہرمز سے متعلق ایران کی پالیسی بدستور برقرار ہے۔

Leave a reply