بلاول الزامات لگاتے ہوئے بھول گئے کہ آزاد کشمیر میں حکومت کس کی ہے،احسن اقبال

0
7

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے بلاول بھٹو زرداری کے آزاد کشمیر الیکشن سے متعلق بیان پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام کے مینڈیٹ کی توہین کی گئی، ساڑھے 6 لاکھ ووٹرز نے حق رائے دہی استعمال کیا، عوام نے آزاد کشمیر الیکشن میں کارکردگی کو ووٹ دیا۔
احسن اقبال کا کہناتھا کہ بلاول الزامات لگاتے ہوئے بھول گئے کہ آزاد کشمیر میں حکومت کس کی ہے، بلاول بھٹو صاحب آپ کو گلگت بلتستان میں اکثریت نہیں ملی، کشمیر میں شکست ہو جائے تو کہتے ہیں دھاندلی ہوئی، پیپلزپارٹی نے دھاندلی کا شور مچا کر ماحول خراب کیا۔

Leave a reply