حکومت نے 4 سالہ حج پالیسی کا اعلان کر دیا حج پیکج 12 سے 13 لاکھ روپے متوقع

0
6

حکومت نے 4 سالہ حج پالیسی پیش کر دی، حج پیکج 12 سے 13 لاکھ روپے تک متوقع ہے۔
وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے 4 سالہ حج پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نئی پالیسی میں شفافیت، ٹیکنالوجی اور بہتر انتظامات کو ترجیح دی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ سرکاری اور نجی حج اسکیم کا 60 اور 40 فیصد کوٹہ برقرار رہے گا، جبکہ پہلی بار رجسٹریشن اور ویٹنگ لسٹ کی سہولت متعارف کرائی جا رہی ہے۔ 10 فیصد ادائیگی پر عازمین حج درخواستوں کے ساتھ فہرست میں شامل ہو سکیں گے۔
سردار یوسف کے مطابق نجی حج کمپنیوں کی نگرانی کوٹے کے بجائے کارکردگی کی بنیاد پر ہوگی، جبکہ شکایات کے ازالے کے لیے ڈیجیٹل نظام بھی متعارف کرایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ نئی حج پالیسی سعودی وژن 2030 کے تحت تیار کی گئی ہے، جبکہ حج پیکج کی متوقع لاگت 12 سے 13 لاکھ روپے کے درمیان ہوگی۔

Leave a reply