کل بلاول نے کسی کا گلہ پکڑا پھرساری رات پیر پکڑ کر بیٹھے رہے،وزیر اطلاعات پنجاب

0
6

وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نےچیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری پرتنقیدکرتےہوئے کہاہےکل بلاول نے کسی کا گلہ پکڑا پھرساری رات پیر پکڑ کر بیٹھے رہے۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے انتخابات میں عوام نے ترقی اور جدت کو ووٹ دیا، جسے مخالفین کو کھلے دل سے تسلیم کرنا چاہیے۔کل چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کسی کا گلہ پکڑا پھر ساری رات پیر پکڑ کر بیٹھے رہے۔
پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کارکردگی سب کے سامنے ہے، جبکہ سندھ حکومت کو اپنی 18 سالہ کارکردگی عوام کے سامنے پیش کرنی چاہیے۔
عظمیٰ بخاری نے بلاول بھٹو زرداری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کو اپنی کارکردگی پر بات کرنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ٹرانسپورٹ، تعلیم، صحت اور ترقیاتی منصوبوں پر کام ہو رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوامی فیصلوں کو تسلیم کرنا ہی جمہوریت ہے اور آزاد کشمیر کے انتخابی نتائج کو بھی اسی جذبے کے ساتھ قبول کیا جانا چاہیے۔

Leave a reply