شاہین شاہ آفریدی کا بیٹے آلیار کی دوسری سالگرہ پر جذباتی پیغام

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے اپنے بیٹے آلیار کی دوسری سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا پر ایک انتہائی خوبصورت اور جذباتی پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ دو سال پہلے تم نے ہماری دنیا کو روشن، ہمارے دلوں کو محبت سے لبریز اور ہماری زندگیوں کو خوبصورت بنا دیا تھا، ہمارے پیارے علی یار تمہیں دوسری سالگرہ بہت مبارک ہو۔
اس خوبصورت خاندانی تقریب میں شاہین آفریدی کے سسر اور سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے بھی شرکت کی اور اپنے نواسے کو دعائیں دیں، جبکہ کرکٹ مداحوں کی ایک بڑی تعداد سوشل میڈیا پر ننھے علی یار کو سالگرہ کی مبارکباد اور مستقبل کے لیے نیک تمنائیں بھیج رہی ہے۔















