حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کر دیا ، خصوصی الاؤنس کن ملازمین کو ملے گا ؟

0
8

وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کی کم از کم ماہانہ تنخواہ میں 3 ہزار 700 روپے کا اضافہ کردیا ہے۔
حکومت کی جانب سے جاری فیصلے کے مطابق وفاقی سرکاری ملازمین کی کم از کم تنخواہ 40 ہزار 700 روپے ماہانہ مقرر کی گئی ہے۔
فیصلے کے تحت جن سرکاری ملازمین کی ماہانہ تنخواہ 40 ہزار 700 روپے سے کم ہے، انہیں مقررہ کم از کم تنخواہ تک پہنچانے کے لیے خصوصی الاؤنس دیا جائے گا، تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا۔

Leave a reply