ہماری بیٹنگ لائن اکثر دوسری اننگز میں ناکام ہو جاتی ہے،سرفراز احمد

0
8

پاکستان ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ سرفراز احمد نے کہا ہے کہ بیٹنگ کی ناکامی ٹیم کی شکست کی بڑی وجہ بنی، کیونکہ اکثر دوسری اننگز میں بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار ہو جاتی ہے۔
ویسٹ انڈیز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ پہلی اننگز میں برتری حاصل کرنی چاہیے تھی، امام الحق اچھی بیٹنگ کر رہے تھے، اگر مزید صبر کرتے تو ٹیم کو لیڈ مل سکتی تھی۔
انہوں نے کہا کہ تیسرے دن ویسٹ انڈیز کی آٹھویں وکٹ کی شراکت میں 61 رنز نہیں بننے چاہیے تھے۔ پچ فاسٹ بولرز کے لیے سازگار تھی، اسی لیے پانچ بولرز کے ساتھ میدان میں اترے۔
سرفراز احمد نے امید ظاہر کی کہ پاکستان دوسرے ٹیسٹ میں کم بیک کرے گا، جبکہ سعود شکیل اور عبداللہ شفیق کی شمولیت کا فیصلہ کنڈیشنز دیکھ کر کیا جائے گا۔

Leave a reply