عوام پر مہنگائی کا ایک اور وار ، حکومت کاایل پی جی کی قیمت میں بڑے اضافے کا اعلان

0
10

اوگرا نے اگست کے لیے ایل پی جی کی نئی قیمت مقرر کر دی ہے، جس کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت 254 روپے 32 پیسے کر دی گئی ہے۔
نئی قیمتوں کے تحت گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 152 روپے اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد 11.8 کلوگرام سلنڈر کی قیمت 3 ہزار ایک روپے مقرر ہو گئی ہے۔
اس سے قبل جولائی میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت 241 روپے 43 پیسے جبکہ گھریلو سلنڈر کی قیمت 2 ہزار 849 روپے مقرر تھی۔
دوسری جانب جولائی کے لیے ری گیسیفائیڈ لیکویفائیڈ نیچرل گیس (RLNG) کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔ سوئی ناردرن کے لیے آر ایل این جی کی قیمت میں 32.35 فیصد اضافہ کرتے ہوئے اسے 25.83 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کیا گیا ہے۔
سوئی سدرن کے لیے آر ایل این جی کی قیمت 25.08 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

Leave a reply