گھریلو تنازع سانحے میں بدل گیا، دستی بم کے دھماکے سے 3 افراد جاں بحق

0
4

خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت کے علاقے بہرام خیل میں گھریلو جھگڑے کے دوران گھر کے اندر دستی بم پھٹنے سے 3 افراد جاں بحق جبکہ 3 بچے زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب گھر میں کسی بات پر جھگڑا جاری تھا۔ اسی دوران دستی بم زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔ جس کے نتیجے میں ایک مرد، اس کی بھابھی اور بھتیجا موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جبکہ 3 بچے زخمی ہو گئے۔

Leave a reply