
بانی پی ٹی آئی کی جیل سے ہسپتال منتقلی کے معاملے پر پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔
درخواست میں بانی پی ٹی آئی کو عدالتی احکامات کے باوجود ہسپتال منتقل نہ کرنے پر توہین عدالت کی کارروائی کی استدعا کی گئی ہے،جواب دہندگان کو توہین عدالت کا مرتکب قرار دے کر قانون کے مطابق سزا دینے کی استدعا کی گئی،جبکہ بانی پی ٹی آئی کو فوری طور پر شفا انٹرنیشنل ہسپتال اسلام آباد منتقل کرنے کی درخواست کی گئی۔















