پاکستان میں غیر ملکی سپلائرز کو گوداموں میں پٹرولیم مصنوعات کو ذخیرہ کرنے کی اجازت مل گئی

0
9

حکومت نے ملک میں ایندھن کی دستیابی اور توانائی کے تحفظ کو بہتر بنانے کے لیے غیر ملکی سپلائرز کو کسٹمز بانڈڈ گوداموں میں پٹرولیم مصنوعات ذخیرہ کرنے کی اجازت دے دی۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی (ECC) نے پیٹرولیم ڈویژن کی تجویز منظور کرلی، جس کے تحت غیر ملکی سپلائرز اپنی ملکیت کی پٹرولیم مصنوعات پاکستان میں منظور شدہ بانڈڈ سہولیات میں رکھ سکیں گے، جہاں یہ مصنوعات کسٹمز بانڈڈ نظام کے تحت رہیں گی۔
حکومت کے مطابق اس اقدام کا مقصد اسٹریٹجک پٹرولیم ذخائر کو فروغ دینا، توانائی کا تحفظ مضبوط کرنا اور ایندھن کی سپلائی چین کو مزید مستحکم بنانا ہے۔ منصوبے میں خام تیل، پٹرول، ہائی اسپیڈ ڈیزل، جیٹ فیول، فرنس آئل، ایل پی جی اور ایل این جی شامل ہیں۔

Leave a reply