دشمن ہم میں اختلافات پیدا کرنے کی کوشش کر رہےہیں، قومی اتحاد سے اُن کے عزائم کو ناکام بنائیں گے،ایرانی صدر

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ قومی اتحاد اور یکجہتی کے ذریعے ایران کے خلاف دشمن کے تمام عزائم ناکام بنائے جائیں گے۔
مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ دشمن ایران کے اندر اختلافات اور تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، تاہم امریکا اور اسرائیل کے منصوبوں کا مقابلہ باہمی اتحاد اور قومی یکجہتی کے ذریعے کیا جائے گا۔
ایرانی صدر نے موجودہ صورتحال میں عوام اور ریاستی اداروں کے درمیان اتحاد اور تعاون کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز کا متحد ہوکر مقابلہ کرنا ہوگا۔
انہوں نے زور دیا کہ ایرانی عوام اور ریاستی اداروں کے درمیان اتحاد برقرار رکھنا دشمن کی جانب سے تقسیم پیدا کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔















