ایپل کے نئے آئی فونز کی قیمت کیا ہوگی؟ لیکس نے تہلکہ مچادیا

ایپل کی جانب سے آئی فون 18 سیریز متعارف کرانے سے قبل اس کی ممکنہ قیمتوں سے متعلق نئی تفصیلات سامنے آگئی ہیں، جن کے مطابق نئے ماڈلز پہلے کے مقابلے میں خاصے مہنگے ہوسکتے ہیں۔
لیک ہونے والی معلومات کے مطابق ایپل کے پہلے فولڈ ایبل آئی فون، جسے ممکنہ طور پر آئی فون الٹرا کا نام دیا جائے گا، کی ابتدائی قیمت تقریباً 2 ہزار ڈالر ہونے کا امکان ہے۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ آئی فون 18 پرو کی قیمت تقریباً 1210 ڈالر جبکہ آئی فون 18 پرو میکس کی ابتدائی قیمت 1320 ڈالر کے لگ بھگ ہوسکتی ہے۔
تاہم یہ قیمتیں حتمی نہیں بلکہ لیک ہونے والی ریٹیل لسٹنگز اور موجودہ قیمتوں کی بنیاد پر اندازے ہیں۔ ایپل کی جانب سے باضابطہ اعلان کے بعد اصل قیمتیں مختلف ہوسکتی ہیں۔
کمپنی کی جانب سے آئندہ لانچ ایونٹ میں آئی فون 18 پرو، پرو میکس اور فولڈ ایبل ماڈل متعارف کرائے جانے کی توقع ہے۔















