مکہ مکرمہ میں نئی زندگی کا آغاز، کرن خان نے اشتیاق بیگ سے نکاح کرلیا

0
8

پاکستانی میزبان اور اداکارہ کرن خان نے اشتیاق بیگ کے ساتھ مکہ مکرمہ میں نکاح کرلیا، جس کی خوشخبری دونوں نے عمرہ کی ادائیگی کے دوران سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں کو دی۔

نکاح کی خبر سامنے آنے کے بعد مداحوں اور دوستوں کی جانب سے دونوں کے لیے مبارکباد کے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔

کرن خان نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے عمرہ اور نکاح کو زندگی کی دو بڑی نعمتیں قرار دیا۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ مکہ مکرمہ میں عمرہ کی سعادت کے ساتھ نئی زندگی کا آغاز ان کے لیے بڑی برکت اور خوش نصیبی ہے۔

انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کا عمرہ قبول فرمائے، ازدواجی زندگی میں برکت عطا کرے اور دونوں کو ایک دوسرے کے لیے سکون، محبت اور بھلائی کا ذریعہ بنائے۔

کرن خان اور اشتیاق بیگ نے مکہ مکرمہ میں اپنی حاضری اور عمرہ کی سعادت سے متعلق تصاویر اور پیغامات بھی سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شیئر کیے۔

Leave a reply