پنشن اصلاحات کیلئے حکومت ایشیائی ترقیاتی بینک سے 50 کروڑ ڈالر قرض لے گی

0
9

پنشن اصلاحات کیلئے حکومت ایشیائی ترقیاتی بینک سے 50 کروڑ ڈالر قرض لے گی۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق حکومت نے پنشن اصلاحات کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک سے 50 کروڑ ڈالر قرض لینےکا منصوبہ بنایا ہے جو پاکستانی کرنسی میں 138 ارب 48 کروڑ روپےکے مساوی ہے۔منصوبے کو ٹرانسفارمنگ پبلک سیکٹر پنشن پروگرام نام دیا گیا ہے۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق اے ڈی بی سے 50 کروڑ ڈالر کا پروگرام لون 3 سال کے لیے ہوگا جس میں 15 کروڑ 92 لاکھ کی تکنیکی امداد بھی شامل ہے۔

Leave a reply