فیصل کریم کنڈی اور امیر مقام کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

0
7

گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی اور وفاقی وزیر امیر مقام کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور دونوں رہنماؤں میں اتفاق ہوا کہ سہیل آفریدی کا مزید وزیراعلیٰ رہنا صوبےکےلیے نقصان دہ ہے۔
ذرائع کے مطابق امیر مقام نے کہا کہ گورنر راج آئینی راستہ ہے، حالات کے مطابق فیصلہ ہوسکتا ہے اور ان ہاؤس تبدیلی مثبت پیشرفت ہوگی۔
امیر مقام نے مزید کہا کہ موجودہ صورتحال میں ہم خیال پارٹیز کی کانفرنس بلانے کی تجویز ہے، اس کے علاوہ صوبے کی صورتحال میں مشترکہ حکمت عملی بنانے پر زور دیا گیا۔
فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت جب چاہےگورنر راج نافذ ہوسکتا ہے، سہیل آفریدی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ریاست کے بجائے دہشتگردوں کےساتھ ہیں۔

Leave a reply