
پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی نے پارٹی چیئرمین کو خط لکھ کر موجودہ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر لانگ مارچ فوری مؤخر کرنے کی درخواست کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بیرونی خطرات اور دہشتگردی کے خدشات کے باعث احتجاج کے بجائے مذاکرات کی راہ اپنائی جائے۔
شوکت یوسفزئی نے خدشہ ظاہر کیا کہ موجودہ حالات میں صوبائی حکومت اور پارٹی کو مزید مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے۔















