حنا جاوید قتل کیس، پنجاب حکومت نے ہائی پاور کمیٹی تشکیل دے دی

0
6

پنجاب حکومت نے حنا جاوید قتل کیس کے سلسلے میں ہائی پاورکمیٹی تشکیل دے دی۔
ذرائع کے مطابق ہائی پاورکمیٹی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تشکیل دی جس کی سربراہی ڈی جی سی سی ڈی سہیل ظفر کرینگے،کمیٹی میں ڈی آئی جی لاہور اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن راولپنڈی بھی شامل ہونگے۔
45سالہ حنا جاوید کی لاش 20 اگست کو راولپنڈی کے علاقے لالکرتی میں عسکری اپارٹمنٹس میں واقع ان کے گھر کے باتھ روم سے برآمد ہوئی تھی۔
پولیس اور دستیاب رپورٹ کے مطابق مقتولہ کے ہاتھ پیچھے بندھے ہوئے تھے، منہ پر کپڑا تھا جبکہ گردن میں تار بندھی ہوئی تھی جو باتھ روم کے شاور کے ساتھ باندھی گئی تھی۔
ہائی پاور کمیٹی کیس کی تفتیش کا از سر نو جائزہ لے گی، سہیل ظفر کی سربراہی میں کمیٹی رواں ہفتے راولپنڈی کا دورہ کرے گی۔

Leave a reply