
مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے وکلا کی ڈگریوں اور بار کونسل انتخابات کے تنازع پر سخت ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صرف کالا کوٹ پہن لینے سے کوئی وکیل نہیں بن جاتا۔ میرا مطالبہ صرف اتنا ہے کہ جن افراد کی ڈگریوں پر سوالات اٹھ رہے ہیں، وہ اپنی اصل تعلیمی اور قانونی ڈگریاں پیش کریں۔
کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ اگر ڈگریاں درست ثابت ہوئیں تو وہ نہ صرف معذرت کریں گے بلکہ خوشی سے متعلقہ افراد کے گھر مٹھائی بھی لے کر جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ کسی پر کیچڑ اچھالنے کے بجائے معاملے کو ثبوت کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں۔















