اے آئی سے جعلی ویڈیو بنانےوالوں کو جیل بھیج دینا چاہیے،سلمان خان

بالی وڈ اداکار سلمان خان نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے ذریعے جعلی ویڈیوز اور آوازوں میں ردوبدل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے ایک سنگین مسئلہ قرار دیا ہے۔
رئیلیٹی شو ’بگ باس 20‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان خان نے کہا کہ اے آئی کے ذریعے کسی کی بات یا آواز تبدیل کرکے اسے غلط انداز میں پیش کرنا انتہائی خطرناک ہے۔
اداکار کے مطابق وہ خود بھی ایسی جعلی ویڈیوز کا نشانہ بن چکے ہیں، جنہیں دیکھ کر بعض لوگ انہیں حقیقی سمجھ سکتے ہیں۔
سلمان خان نے مطالبہ کیا کہ اے آئی سے تیار کردہ جعلی مواد کی روک تھام کے لیے مؤثر قانون سازی اور سوشل میڈیا پر مناسب نگرانی کا نظام ہونا چاہیے۔















