ایرانی تیل کی فروخت رکی تو خطے میں کوئی تیل فروخت نہیں کر پائیں گا،ایرانی سپیکر باقر قالیباف

0
6

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے پارلیمانی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مؤقف کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
قالیباف نے کہا کہ ایران کسی بھی جارحیت یا فوجی کارروائی کا سخت جواب دے گا۔ ان کے مطابق امریکا کی جانب سے دباؤ ڈالنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر ایران تیل فروخت نہیں کرسکا تو خطے کے دیگر ممالک کے لیے بھی تیل کی فروخت متاثر ہوسکتی ہے۔ قالیباف کا کہنا تھا کہ ایران کو دھمکانے اور تباہ کرنے کی دھمکیوں کا دور ختم ہوچکا ہے۔

Leave a reply