حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا اعلان

0
7

اوگرا نے پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔
پٹرول کی قیمت میں 1 روپے 49 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 387 روپے 54 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 73 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 402 روپے 24 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
اوگرا نے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق نظرثانی شدہ قیمتوں کا اطلاق 30 ستمبر سے ہوگا۔

Leave a reply