ٹائیگر شروف فلموں کے بعد فٹبال کی دنیا میں قدم رکھنے کو تیار

0
5

بالی وڈ اداکار ٹائیگر شروف ڈورنڈ کپ میں بطور فٹبالر پروفیشنل ڈیبیو کے لیے تیار ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فٹبال سے گہری دلچسپی رکھنے والے ٹائیگر شروف کو ممبئی ایف سی نے ڈورنڈ کپ کے اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔ وہ ان دنوں ٹیم کے ساتھ تربیت حاصل کر رہے ہیں اور امکان ہے کہ 30 جولائی کو شیلانگ میں ہونے والے گروپ مرحلے کے آخری میچ میں میدان میں اتریں گے۔
ٹائیگر شروف 2024 میں قائم ہونے والے ممبئی ایف سی کے بانی اور برانڈ ایمبیسیڈر بھی ہیں، جبکہ سوشل میڈیا پر ان کی فٹبال کھیلتے ہوئے متعدد ویڈیوز بھی مقبول ہو چکی ہیں۔

Leave a reply