رہنما پی ٹی آئی چودھری عبداللہ طاہر قاتلانہ حملے میں جاں بحق

0
6

سابق امیدوار ایم پی اے پی ٹی آئی چوہدری عبداللہ طاہرقاتلانہ حملے میں جان کی بازی ہارگئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق چوہدری عبداللہ طاہر اپنے گلبرگ میں واقع گھر سے ڈاکٹر کے پاس چیک اپ کے لیے روانہ ہوئے تھے کہ راستے میں دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔
فائرنگ کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے، جنہیں طبی امداد کے لیے منتقل کیا گیا تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ جان کی بازی ہار گئے۔
واقعے کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے جبکہ حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Leave a reply