انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانےکیلئے بینک رات 10 بجے تک کھلے رہیں گے

0
14

ملک بھر میں آج تمام کمرشل بینک رات 10 بجے تک کھلے رہیں گے جہاں ٹیکس دہندگان اپنے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرا سکیں گے۔
انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرنے کے لیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے احکامات پر ملک بھر میں آج تمام کمرشل بینکوں کی شاخیں رات 10 بجے تک کھلی رہیں گی، جہاں ٹیکس دہندگان اپنے گوشوارے جمع کرا سکیں گے۔
بینکوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ڈیجیٹل ادائیگی کی خدمات بشمول انٹرنیٹ بینکنگ، موبائل ایپلی کیشنز، اے ٹی ایمز اور دیگر آن لائن ذرائع تک بلا تعطل رسائی کو یقینی بنائیں، تاکہ ٹیکس دہندگان آن لائن اپنے سرکاری واجبات اور ٹیکسوں کی ادائیگی کر سکیں۔

Leave a reply