80 فیصد حکومتی رٹ ختم ہونے پرپہلے گورنر راج بلوچستان میں لگائیں،شاندانه گلزار

0
14

پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار نےکہا ہےکہ گورنر راج پہلے بلوچستان میں لگائیں جہاں حکومت کی 80 فیصد رٹ ختم ہوچکی ہے۔
پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاندانہ گلزار نے کہا کہ ہمیں گورنر راج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں، پہلے گورنر راج بلوچستان میں لگائیں جہاں 80 فیصد حکومت کی رِٹ ختم ہوچکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرے حلقے میں روزانہ کی بنیاد پر دہشتگردی ہورہی ہے، کیا وفاقی وزیرداخلہ کبھی ان علاقوں میں گئے ہیں؟ پولیس لائنز دھماکےکی انکوائری آج تک منظرعام پر نہیں آئی۔
شاندانہ گلزار کا کہنا تھا کہ ملک کی معاشی حالت خراب ہے، مہنگائی عروج پر ہے، فارم 47 والے آئین کی دھجیاں اڑا رہے ہیں، ہم محاذ آرائی نہیں چاہتے، فوج اورپولیس ہماری ہیں، ہم کتابوں والے لوگ ہیں، جہازوں والے نہیں۔

Leave a reply