سہیل آفریدی ہی وزیر اعلیٰ رہیں گے، لانگ مارچ کا فیصلہ اٹل ہے،چیئرمین پی ٹی آئی

0
12

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ لانگ مارچ پارٹی کا سیاسی اور اٹل فیصلہ ہے، جبکہ یہ ہمارا جمہوری حق بھی ہے۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ اسپیکر قومی اسمبلی سے گزشتہ روز ٹیلیفون پر رابطہ ہوا تھا، تاہم آج ملاقات کا امکان نہیں۔
خیبر پختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ صوبے میں ایمرجنسی کی کوئی صورتحال نہیں اور ایسا اقدام نہیں ہونا چاہیے۔ ان کے مطابق لانگ مارچ پرامن ہوگا اور کسی پر چڑھائی کا ارادہ نہیں۔
سہیل آفریدی کی تبدیلی سے متعلق سوال پر بیرسٹر گوہر نے واضح کیا کہ وہی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا رہیں گے۔
انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ ایم پی ایز وزیراعلیٰ کے لیے اپنی سی ویز جیب میں رکھیں۔
شوکت یوسفزئی کے خط پر بیرسٹر گوہر نے کہا کہ خط انہیں واٹس ایپ پر موصول ہوا، یہ ان دونوں کے درمیان کامعاملہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی کو شوکت یوسفزئی سے کوئی ناراضی نہیں اور وہ اب بھی صوبائی سیکریٹری اطلاعات ہیں۔
بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ اپوزیشن لیڈر اور وزیراعظم کے درمیان ملاقات ضرور ہونی چاہیے۔ ان کے مطابق ملاقات میں ان کی شرکت محمود اچکزئی کے فیصلے پر منحصر ہوگی۔

Leave a reply