اوپن اے آئی نے اپنا اے آئی ایجنٹ ڈاٹس متعارف کرا دیا

0
11

اوپن اے آئی نے اپنا نیا آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ایجنٹ ڈاٹس متعارف کرایا ہے۔
کمپنی کی سالانہ ڈویلپر ڈے کانفرنس کے موقع پر اس اے آئی ایجنٹ کا اعلان کیا گیا۔
کمپنی کے مطابق یہ ہر وقت دستیاب اے آئی ایجنٹ ہے۔اس طرح یہ کمپنی اے آئی چیٹ بوٹ کے شعبے سے باہر قدم رکھ رہی ہے اور یہ ٹول متعدد کام آپ کی جانب سے خودکار طور کرسکے گا۔
جی پی ٹی 6 آسٹرا پر مبنی یہ اے آئی ایجنٹ ایک کلاؤڈ کمپیوٹر کی طرح ہے جو وقت کے ساتھ صارف کے فیڈ بیک سے سیکھتا ہے اور 27 گھنٹے کام کرسکتا ہے۔
کمپنی کے مطابق یہ اے آئی ایجنٹ 4 ہزار سے زائد ایپس سے فوری طور پر منسلک ہوسکتا ہے تاکہ صارف کے کام میں مدد فراہم کرسکے۔
کمپنی نے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ یہ اے آئی ایجنٹ ہمیشہ آپ کی رسائی میں رہے گا، تحریری فیڈ بیک یا وائس کمانڈ کے ذریعے آپ اسے ہدایات دے سکیں گے۔
کمپنی نے بتایا کہ درحقیقت آپ جتنا زیادہ اکٹھا کام کریں گے، یہ آپ کی ترجیحات، سوچ اور انداز کے بارے میں سیکھ سکے گا۔
ڈاٹس پر کام کرنا بھی کافی آسان ہوگا، ویب، موبائل یا ڈیسک ٹاپ پر اسے استعمال کیا جاسکے گا۔
ڈاٹس میں صارف کے تحفظ اور پرائیویسی کے لیے اضافی اقدامات کیے گئے ہیں جبکہ آپ حدود طے کرسکتے ہیں اور خودکار افعال کے فیصلوں کا حصہ بن سکتے ہیں۔
ہر ڈاٹ ایجنٹ اپنے کلاؤڈ کمپیوٹر کے تحت کام کرتا ہے جبکہ سپورٹیڈ ویب سائٹس میں سائن ان ہونے کے لیے استعمال ہونے والے پاس ورڈز کو محفوظ کرسکتا ہے جس کی تفصیلات ماڈل تک نہیں جائیں گی۔

Leave a reply