ٹیکس دہندگان کیلئےریلیف، گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی

ایف بی آر کے اعلامیے کے مطابق انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ بڑھا کر 15 اکتوبر کر دی گئی ہے۔
اس سے قبل ذرائع کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ یکم اکتوبر سے ملک میں لیٹ فائلر کی کیٹیگری ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مقررہ مدت کے بعد ٹیکس گوشوارے جمع کرانے پر جرمانے کی رقم میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔ تاخیر سے گوشوارے جمع کرانے پر جرمانہ ایک ہزار روپے سے بڑھا کر 25 ہزار روپے تک کیے جانے کی تجویز ہے، جبکہ لیٹ فائلر اے او پی کا جرمانہ 10 ہزار سے بڑھا کر 50 ہزار روپے اور کمپنیوں کے لیے جرمانہ 20 ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ روپے تک مقرر کیے جانے کی بات کی گئی ہے۔
ایف بی آر ترجمان کے مطابق اثاثوں سے متعلق معلومات چھپانے یا غلط تفصیلات فراہم کرنے پر کارروائی کی جا سکتی ہے۔ واجب الادا ٹیکس کی وصولی کے لیے بینک اکاؤنٹس سمیت دیگر قانونی ذرائع بھی استعمال کیے جا سکتے ہیں۔















