مہنگائی کا نیا وار، حکومت کاایل پی جی کی قیمت میں بڑےاضافےکااعلان

0
12

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے اکتوبر کے لیے ایل پی جی کی قیمت میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے۔

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلوگرام قیمت میں 20 روپے 68 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت مقرر کر دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 11.8 کلوگرام کے گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 244 روپے 14 پیسے اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد اس کی قیمت 3 ہزار 296 روپے 23 پیسے مقرر کر دی گئی ہے۔

اوگرا کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا تعین اکتوبر 2026 کے لیے کیا گیا ہے۔

Leave a reply