حکومت کا خیبر پختونخوامیں فوری ایمر جنسی یا گورنر راج سے گریز

0
8

وفاقی حکومت نےخیبر پختونخوامیں فوری ایمر جنسی یا گورنر راج نافذکرنےسے گریز کافیصلہ کیاہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے فی الحال خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی یا گورنر راج کے آپشنز کے تحت فوری طور پر کوئی قدم نہ اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کے بجائے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو ایک اور موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے کہ وہ 4 اکتوبر کے مارچ کے فیصلے پر نظرثانی کرے اور محاذ آرائی پر مبنی سیاسی حکمت عملی تبدیل کرے۔
یہ فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کی اپنے اہم مشیروں اور ٹیم کے سینئر ارکان کے ساتھ ہونے والے اجلاس میں کیا گیا جس میں خیبر پختونخوا کی بگڑتی سیاسی اور سکیورٹی صورتحال اور اسلام آباد کی جانب پی ٹی آئی کے مجوزہ مارچ پر تفصیلی غور کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے آپشنز زیر بحث آئے تاہم اس مرحلے پر دونوں میں سے کسی اقدام کے نفاذ کا فیصلہ نہیں کیا گیا، اس کے بجائے یہ رائے غالب رہی کہ آئندہ چند روز میں پی ٹی آئی کے طرزِ عمل کا انتظار کیا جائے، بالخصوص یہ دیکھا جائے کہ آیا پارٹی 4 اکتوبر کا مارچ منسوخ کرتی ہے اور اپنی سیاسی حکمتِ عملی میں نمایاں تبدیلی لاتی ہے یا نہیں۔

Leave a reply