پاکستانی ڈاکٹرنےبرطانیہ میں روبوٹک سرجری متعارف کروا کےملک کا نام روشن کر دیا

برٹش پاکستانی کنسلٹنٹ گائناکولوجسٹ اور روبوٹک سرجن ڈاکٹر عامر رضا نے برطانیہ میں سنگل پورٹ روبوٹک گائناکولوجیکل سرجری متعارف کرا کر ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔
لندن کے کروم ویل ہسپتال میں انہوں نے اور ان کی ٹیم نے اس جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے 400 سے زائد کامیاب سرجریز کیں، جس میں سادہ کیسز کے ساتھ ساتھ انتہائی پیچیدہ اینڈومیٹریوسس کے آپریشنز بھی شامل ہیں۔ روایتی ملٹی پورٹ سرجری کے برعکس، اس طریقہ کار میں پیٹ پر کئی کٹس لگانے کے بجائے صرف ایک ہی داخلہ پوائنٹ استعمال کیا جاتا ہے، جس سے مریض کو کم تکلیف ہوتی ہے اور وہ تیزی سے صحت یاب ہوتا ہے۔
ملتان کے نشتر میڈیکل کالج سے گریجویٹ کرنے والے ڈاکٹر عامر رضا روبوٹک سرجری اور ایڈوانسڈ اینڈومیٹریوسس کیئر میں دو ماسٹر سرجن سرٹیفیکیشنز حاصل کرنے والے یورپ کے پہلے اور واحد کنسلٹنٹ بن چکے ہیں۔















