
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ 29 ستمبر کو بھارت کی جانب سے ایک اور مبینہ ’فالس فلیگ آپریشن‘ کیا گیا۔
راولپنڈی میں پریس کانفرنس کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارتی فوج نے ایک کارروائی کے دوران ایک مبینہ دہشت گرد کی ہلاکت کا دعویٰ کیا اور اس کی شناخت محمد آصف عرف ہاشم موسیٰ کے نام سے کی۔
ان کے مطابق بھارتی فوج نے دعویٰ کیا کہ ہلاک ہونے والا شخص پاکستان سے تعلق رکھنے والا ایس ایس جی کا حوالدار محمد آصف تھا اور اس حوالے سے سوشل میڈیا و بھارتی میڈیا پر مختلف تفصیلات بھی جاری کی گئیں۔
پریس کانفرنس کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے ایس ایس جی کے حوالدار محمد آصف کو میڈیا کے سامنے بھی پیش کیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ ملکی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ صوبوں سے بات چیت کرنا وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے پریس کانفرنس میں کہا کہ حرمین شریفین کی سیکیورٹی کے لیے پاکستان کے عزم پر کسی کو شبہ نہیں ہونا چاہیے۔















