ایوان صدرمیں دوبڑوں کی اہم ملاقات،لانگ مارچ کےحوالےسےفیصلہ کرلیاگیا

0
9

صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم شہباز شریف کی ایوانِ صدر میں ہونے والی ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی اور سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور یہ فیصلہ کیا گیا کہ حکومت اور پیپلزپارٹی کا مشترکہ وفدپی ٹی آئی قیادت سےملاقات کرےگا۔
حکومتی وفدمیںمحسن نقوی، رانا ثنااللہ، امیر مقام، شیری رحمٰن، نوید قمر اور اعجاز جکھرانی شامل ہوں گے) جوکل موجودہ سیاسی صورتحال پر تحریک انصاف کی قیادت سے مذاکرات کرے گا، جبکہ اس ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، مشیر سیاسی امور رانا ثنااللہ، اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان، سینیٹر شیری رحمٰن، سلیم مانڈوی والا، شرجیل انعام میمن اور ناصر حسین شاہ بھی شریک ہوئے۔
اس کے علاوہ اجلاس میں خیبر پختونخوا کی سیکیورٹی کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صدر مملکت اور وزیراعظم نے ملکی سلامتی کا جائزہ لیا اور دہشتگردی کے خلاف قومی عزم کو مزید مضبوط بنانے اور متعلقہ اداروں کے درمیان مؤثر تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔

Leave a reply