بلاول بھٹو سے گورنر خیبر پختونخوا کا رابطہ ،صوبے کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

0
7

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے ٹیلی فونک رابطہ کیا، جس میں صوبے کی موجودہ سیاسی صورتحال، امن و امان اور دہشت گردی کے واقعات سمیت دیگر اہم امور پر بات چیت کی گئی۔
ٹیلی فونک گفتگو کے دوران گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بلاول بھٹو زرداری کو صوبے کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے دہشت گردی کے واقعات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔
گورنرنے ڈیرہ اسماعیل خان، ہنگو، ٹانک اورکوہاٹ سمیت مختلف علاقوں میں امن و امان کی صورتحال اور دہشت گردی کے واقعات سے متعلق چیئرمین پیپلزپارٹی کو آگاہ کیا۔

Leave a reply