آئی ایم ایف نے پاکستان سے ایک اور بڑا مطالبہ کر دیا

0
9

بین الاقوامی مالیت فنڈزآئی ایم ایف نے پاکستان سے ایک اور بڑا مطالبہ کر دیا۔
موجودہ قرض پروگرام کی 1.2 ارب ڈالر کی پانچویں قسط کے حصول کے لیے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان جاری مذاکرات کے دوران عالمی مالیاتی ادارے نے توانائی کے شعبے میں اصلاحات تیز کرنے اور سرکلر ڈیٹ کے اہداف حاصل کرنے کا بڑا مطالبہ کر دیا ہے، جبکہ پاکستانی حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ خطے کی صورتحال کی وجہ سے توانائی کا شعبہ متاثر ہوا ہے اور زیرو ان فلو اہداف کے مطابق گردشی قرضہ 1600 ارب روپے تک محدود رکھنا ہدف ہے۔ بریفنگ کے دوران آئی ایم ایف کو بتایا گیا کہ رواں مالی سال پاکستان 15 ارب ڈالر کا غیر ملکی قرضہ حاصل کرے گا اور زر مبادلہ کے ذخائر مستحکم بنانے کے لیے سعودی عرب سے بروقت تعاون حاصل کیا گیا، جبکہ جولائی میں 1.4 ارب ڈالر چینی کمرشل قرض اور 80 کروڑ ڈالر کے دیگر واجبات سمیت کل 2.2 ارب ڈالر کی ادائیگیاں کی گئیں اور رواں مالی سال کے دوران مجموعی طور پر ساڑھے 21 ارب ڈالر کی ادائیگیاں کرنی ہوں گی۔ اس کے علاوہ اسٹیٹ بینک نے گزشتہ 3 برسوں میں 28 ارب ڈالر مارکیٹ سے خریدے جن میں سے 9 ارب ڈالر کی خریداری گزشتہ مالی سال کے دوران مقامی مارکیٹ سے کی گئی، اور پاکستانی وفد نے آئی ایم ایف کو یہ بھی آگاہ کیا کہ رواں مالی سال آئندہ 11 ماہ کے دوران ادائیگیوں کا پریشر کم ہو جائے گا کیونکہ رواں مالی سال 21.5 ارب ڈالر قرضوں کی مد میں واپس کرنے ہیں جن پر ساڑھے 3 ارب ڈالر سود ہے اور یہ ادائیگی گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 5 ارب ڈالر کم ہے۔

Leave a reply