اداکارہ ہانیہ عامر کے ہاتھ پر بنا ٹیٹو عربی تحریر کا کیا مطلب ہے؟

0
9

اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنے بائیں بازو پر عربی زبان میں ایک معنی خیز ٹیٹو بنوا رکھا ہے، جس نے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی۔
ہانیہ عامر پاکستانی شوبز کی معروف اداکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں اور ڈرامہ ’میرے ہمسفر‘ میں ہالا کے کردار سے انہیں خاص شہرت ملی۔ اداکاری کے ساتھ وہ اپنے منفرد فیشن اور اسٹائل کے باعث بھی مداحوں میں مقبول ہیں۔
ہانیہ کے بائیں بازو پر بنا عربی ٹیٹو ’’حب نفسک اولیٰ‘‘ کے الفاظ پر مشتمل ہے، جس کا مطلب ہے ’’سب سے پہلے خود سے محبت کریں‘‘۔ یہ جملہ خود کو اہمیت دینے اور اپنی ذات سے محبت کا پیغام دیتا ہے۔
اداکارہ کے بازو پر ایک اور نمایاں ٹیٹو ’پاور پف گرلز‘ کے کردار ’ببلز‘ کا ہے، جو انہوں نے 2023 میں بنوایا تھا۔

Leave a reply