سلمان اکرم راجہ مذاکرات پرکھل کربول پڑے

0
8

تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ مذاکرات پرکھل کربول پڑے
لاہور ہائیکورٹ کےباہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کوئی ایسا معاہدہ نہیں کریں گے جو بے اصولی پر مبنی ہو، ہم نے بار بار کہا کہ عوام کا خون ہمارے لیے مقدم ہے، ایسے لائحہ عمل کا حصہ نہیں بنیں گے جس سے بےگناہوں کا لہو بہے۔
سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا بے گناہوں کو بے گھر نہیں ہونے دیں گے، ہر مصیبت جھیلنے کو تیار ہیں مگر اصولوں سے دستبرداری اختیار نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ کل پشاور میں متعدد کارکنوں کو اغوا کیا گیا اس کی مذمت کرتا ہوں، پورے ملک میں فسطائیت راج ہے ہم انہیں کہتے ہیں ہوش کے ناخن لیں۔

Leave a reply