NCCIA کی بڑی کامیابی، آن لائن فراڈ کے متاثرہ شہری کو 14 لاکھ روپے ریکور کر کے واپس دلوا دیے

0
9

این سی سی آئی اے (NCCIA) لاہور کی بڑی کامیابی: آن لائن فراڈ کے متاثرہ شہری کو 14 لاکھ روپے ریکور کر کے واپس دلوا دیے
ایڈیشنل ڈائریکٹر عاطف امیر کی زیر نگرانی این سی سی آئی اے (NCCIA) لاہور سرکل شہریوں کو آن لائن فراڈ اور سائبر جرائم سے محفوظ رکھنے کے لیے مسلسل مؤثر کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے، جس کے دوران ایک کارروائی میں آن لائن مالی فراڈ کے شکار شہری کی پھنسی ہوئی 14 لاکھ روپے کی رقم کامیابی سے ریکور کر کے اس کے مالک کے حوالے کر دی گئی ہے۔
ادارے کے مطابق سائبر کرائمز اور ڈیجیٹل ٹھگی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے تاکہ معصوم شہریوں کی محنت کی کمائی کو محفوظ بنایا جا سکے اور عوام سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی آن لائن فراڈ کی صورت میں فوری طور پر رپورٹ درج کروائیں۔

Leave a reply