پاکستان سے تعلقات قائم رکھنا امریکہ کیلئے ضروری ہے، مارکو روبیو کا بھارتی میڈیا کے سامنے اعتراف

امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کے مطابق، امریکہ دنیا بھر میں دہشت گردی کے خلاف سخت موقف رکھتا ہے، جغرافیائی نقطہ نظر اور جوہری صلاحیت کے باعث امریکہ کے لیے پاکستان کے ساتھ تعلقات قائم رکھنا ایک ناگزیر ضرورت ہے۔
انہوں نے اس سفارتی تعلق کی اہمیت کو واضح کرنے کے لیے بھارت اور ایران کے تعلقات کی مثال دی اور ساتھ ہی نئی دہلی کو یقین دہانی کرائی کہ امریکہ کے پاکستان کے ساتھ یہ روابط بھارت کے ساتھ امریکی شراکت داری اور دوستی کی قیمت پر ہرگز نہیں ہیں۔















