میرا مشورہ ہے کہ صاحبزادہ فرحان کوون ڈے کرکٹ میں بھی لازمی موقع دیں،شاہد خان آفریدی

0
4

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے سہ ملکی ون ڈے سیریز میں انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی 87 رنز سے فتح کے بعد ایکس (X) پر نوجوان کھلاڑیوں عرفات منہاس اور حسن نواز کی کارکردگی کو خوب سراہا ہے۔
انہوں نے صاحبزادہ فرحان کی حالیہ ٹی ٹوئنٹی فارم کو مدنظر رکھتے ہوئے سلیکٹرز کو انہیں طویل وائٹ بال فارمیٹ میں بھی آزمانے کی پرزور تجویز دی ہے۔
لالہ کا سلیکٹرز کو واضح مشورہ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ’’ میرا مشورہ ہے کہ صاحبزادہ فرحان کو ون ڈے کرکٹ میں بھی لازمی موقع دیں۔‘‘

Leave a reply