رمشا خان سے خفیہ شادی کی افواہیں، خوشحال خان نےوضاحت دیدی

0
107

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے اداکار خوشحال خان نے اداکارہ رمشا خان سے خفیہ شادی کی خبروں پر اپنا ردعمل دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک نجی پلیٹ فارم کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آیا تھا کہ دو معروف اداکاروں نے خفیہ طور پر شادی کر لی ہے۔ اگرچہ اس خبر میں کسی کا نام واضح طور پر نہیں لیا گیا تھا، تاہم صارفین اور مختلف سوشل میڈیا پیجز نے قیاس آرائیاں کرتے ہوئے اس جوڑی کو رمشا خان اور خوشحال خان سے منسوب کرنا شروع کر دیا، جس کے نتیجے میں افواہوں کو مزید تقویت ملی۔
ان افواہوں کے جواب میں خوشحال خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ یہ سب محض ’’کلاؤٹ چیزنگ‘‘ہے اور اب لوگوں کو اپنے کام پر توجہ دینی چاہیے۔
واضح رہے کہ دونوں اداکار اپنی اداکاری اور اسکرین پر بہترین کیمسٹری کے باعث خاصی مقبولیت رکھتے ہیں، جس کی وجہ سے ان کے حوالے سے کی جانے والی قیاس آرائیوں نے بھی خاصی توجہ حاصل کی۔
تاہم خوشحال خان کے بیان کے بعد اس معاملے پر پھیلنے والی افواہوں میں کمی آنے کی توقع ہے۔

Leave a reply