کرکٹ میں بھی مصنوعی ذہانت (AI)ٹیکنالوجی لانےکی تیاری

0
4

مختلف شعبوں میں مصنوعی ذہانت (AI)کے کامیاب استعمال کے بعد اب کرکٹ میں بھی جدید اے آئی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کی تیاری کی جا رہی ہے، جس کا مقصد کھلاڑیوں کی کارکردگی خصوصاً چھکے لگانے کی صلاحیت کو بہتر بنانا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس منصوبے کے تحت کرکٹ گیندوں میں خصوصی چپ نصب کر کے اہم ڈیٹا حاصل کرنے کی آزمائش شروع کر دی گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق انگلینڈ کی تین کاؤنٹیز کینٹ، لنکا شائر اور گلیمورگن نے اے آئی ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کر دیا ہے، جس سے بیٹرز کی تربیت اور شاٹس کے تجزیے میں مدد مل رہی ہے۔اس نئی ٹیکنالوجی میں گیند کے اندر نصب چھوٹی چپ اور سینسرز گیند کی رفتار، حرکت اور زاویے سمیت مختلف معلومات ریکارڈ کرتے ہیں، جبکہ بیٹ اور گیند کی رفتار اور شاٹ کے ممکنہ نتائج کا بھی تجزیہ کیا جا سکتا ہے۔یہ ٹیکنالوجی آر ایس سمولیشنز نے تیار کی ہے، جس میں مصنوعی ذہانت کے ذریعے نیٹ پریکٹس کو حقیقی میچ جیسا بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔
کرکٹ ماہرین کے مطابق یہ جدید ٹیکنالوجی کھیل میں ڈیٹا کے استعمال کو نئی سطح پر لے جا سکتی ہے، تاہم انسانی مہارت اب بھی کھیل کا بنیادی حصہ رہے گی اور اے آئی صرف کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو مزید نکھارنے میں مدد دے گی۔

Leave a reply