بھارت کےبعدپاکستان نے تائیوان ایئر لائنز کیلئے فضائی حدود مکمل بندکردی

0
8

پاکستان نے چین کی ‘ون چائنا پالیسی’ کی تائید کرتے ہوئے تائیوان کی ائیر لائنز کے لیے اپنی فضائی حدود مکمل طور پر بند کر دی ہے۔
بدھ کے روز ‘بلومبرگ نیوز’ سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے بتایا کہ ’ہماری ایوی ایشن ڈویژن ‘ون چائنا پالیسی’ پر عمل پیرا ہے جس کے تحت صرف مین لینڈ چائنہ کو اجازت ہے۔ ہم نے صرف چینی ائیر لائنز کو پاکستان کے اوپر سے پرواز کرنے کی اجازت دی ہے‘۔
‘فلائٹ ریڈار 24’ کے ٹریکنگ ڈیٹا کے مطابق، تائیوان کی معروف ائیر لائنز ‘چائنا ائیر لائنز لمیٹڈ’ اور ‘ایوا ائیرویز کارپوریشن’ نے گزشتہ اختتامِ ہفتہ سے اپنے راستے تبدیل کرنا شروع کر دیے اور دونوں ایئر لائنز نے 25 اکتوبر کی صبح سے پاکستان کی فضائی حدود کا استعمال بالکل بند کردیا۔

Leave a reply