استنبول میں خاتون کی اسپتال سے فرار ہونے کی کوشش نا کام
استنبول: ترکی میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک خاتون نے چہرے کی کاسمیٹک سرجری کروانے کے بعد بغیر بِل کی ادائیگی کیے اسپتال سے فرار ہونے کی کوشش کی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ ترکی کے شہر استنبول میں پیش آیا ہے جہاں ایک خاتون نے کاسمیٹک سرجری کے صرف چند گھنٹے بعد ہی اسپتال سے چپکے سے باہر نکل جانے کی کوشش کی تاکہ سرجری پر آئی لاگت ادا نہ کی جاسکے۔
خاتون کے اسپتال سے باہر بھاگنے کی ویڈیو راہگیروں نے کیمرے میں ریکارڈ کی۔ سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے اس مختصر کلپ میں غیرملکی خاتون کو مریض کے لباس اور سفید چپل پہنے ہوئے اسپتال کے باہر ڈاکٹروں اور نرسوں سے بحث کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جو خاتون کو جانے سے روکنے کی کوشش کر رہے ہیں
خاتون ایک غیر ملکی ہیں جن کی شناخت اور قومیت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ وہ اپنے چہرے کی پلاسٹک سرجری کروانے ترکی آئی تھیں۔ انہوں نے ڈاکٹروں کے ساتھ بیٹھ کر سرجری اور اس کی لاگت پر اتفاق کیا تھا لیکن جیسے ہی وہ کاسمیٹک سرجری کے بعد کچھ چلنے کے قابل ہوئی انہوں نے فوراً ادائیگی کیے بغیر اسپتال سے بھاگنے کی ناکام کوشش کی۔
برطانیہ میں سردتیزہواؤں کےباعث سیکڑوں پروازیں منسوخ
دسمبر 24, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔